کراچی ، جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف او پی ڈی میں کام بند کر دیا

جمعہ 22 جنوری 2016 11:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) جناح ہسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں اور الاؤنسزکی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی میں کام بند کرا دیا جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

جناح ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں اور الاؤنسز کی ادائیگی کے معاملے پر حکومتی یقین دہانی پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی بند کرا دی جس کے باعث دور دراز سے آنیوالے مریض اور ان کے لواحقین پریشانی کا شکار ہوگئے۔ ہسپتال کا ایمرجنسی کا شعبہ کھلا ہوا ۔ ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے ادائیگی پر عملدرآمد کرائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :