چارسدہ حملے میں افغان خفیہ ایجنسی کا سابق افسر براہ راست ملوث نکلا، ٹی وی رپورٹ
جمعرات 21 جنوری 2016 23:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21جنوری۔2016ء)پاکستان نے چارسدہ حملے میں سابق این ڈی ایس چیف کے براہ راست ملوث ہونے کے ثبوت اکٹھے کر لئے ، این ڈی ایس کے سابق چیف نے نہ صرف حملے کی معاونت کی بلکہ حملہ آوروں کا بندوبست بھی کیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کے حوالے سے انٹیلی جنس اداروں کی تحقیقات میں بریک تھرو سامنے آیا ہے اور اس حوالے سے جاری تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ چارسدہ یونیورسٹی پر حملے کے لئے سابق افغان انٹیلی جنس افسر نے معاونت کی اور حملہ آوروں کا بندوبست کیا۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق این ڈی ایس چیف کو افغانستان میں موجود بھارتی قونصلیٹ نے حملے کا ٹاسک دیا جسے پورا کرنے کے لئے سابق این ڈی ایس چیف نے دہشت گرد کمانڈر عمر منصور سے ملاقات کی اور اس سے حملہ آور مانگے۔(جاری ہے)
ٹی وی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کے لئے معاوضہ بھی خود طے کیا جو حملے سے دو زور قبل ہی ادا کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی سے کالعدم تنظیم کے امیر ملا فضل اللہ کو بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ یہ دوست ملک کی فرمائش ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ سابق این ڈی ایس چیف مسلسل ملا فضل اللہ سے رابطے میں ہیں اور ملا فضل اللہ پر اثر و رسوخ بھی رکھتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان حملے کے حوالے سے اکٹھی ہونے والی معلومات ایک دو روز میں افغانستان کے ساتھ شیئر کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.