وزیر اعظم نوازشریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ملاقات ، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 جنوری 2016 23:37

ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نوا زشریف اور آزربائیجان کے صدر کے درمیان عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم نوا زشریف اور آزربائیجان کے صدر کے درمیان سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں و زیر اعظم نواز شریف اور آزربائیجان کے صدر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :