اسلام آباد ہائی کورٹ کی زمینوں پر قبضے کے معاملے پر قائم مقام آئی جی اسلام آباد کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کی ہدایت
جمعرات 21 جنوری 2016 22:41
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے زمینوں پر قبضے کے معاملے پر 'قائم مقام آئی جی اسلام آباد خالد خٹک کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے مقدمہ کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
قائم مقام آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خٹک عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران فاضل جسٹس نے آئی جی سے استفسار کیا کہ ہر ایک نئی ایف آئی آر میں فرق کیوں آتا ہے تو قائم مقام آئی جی نے عدالت میں جواب دیا کہ میں نے ابھی چارج سنبھالا ہے بغور جائزہ لینے کے بعد عدالت کو اس بارے میں آگاہ کروں گا۔
فاضل جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر پر عمل درآمر تاخیر سے کیوں کیا جاتا ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے موقف اختیار کیا کہ ترنول کے پاس چار سو کنال زمین پر قبضہ کر لیا گیا ہے، ہمیں اپنی زمینوں میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔ عدالت پولیس کو جھوٹے مقدمات درج کرنے سے روکے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.