قانون نافذکرنے والے اداروں کاکراچی فشری پرچھاپہ

سابق ڈائریکٹرسلیم دیدک زیرحراست،مالی بدعنوانی میں ملوث گرفتاروں کے انکشافات خردبردکی گئی رقم سے گینگ وار،بی ایل اے اورکالعدم تنظیموں کوامداددی جاتی

جمعرات 21 جنوری 2016 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ماڑی پور میں ایک کارروائی کے دوران کراچی فشری کے ایک سابق ڈائریکٹر سلیم دیدک کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ متعدد عہدیدار زیر زمین چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فشری میں مختلف مافیاء کے خلاف کارروائیاں شروع کی تھیں اور احمد خان افغانی، سعید بلوچ، دل مراد بلوچ، مہر بخش، سلطان گند والا، صلاح الدین سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

جنہوں نے فشری میں مالی بدعنوانی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے۔ذرائع کے مطابق زیرحراست ایک ملزم کی نشاندہی پر سرکاری ادارے نے ماڑی پور کی جاوید بحریہ سوسائٹی میں چھاپہ مارا۔ جہاں سے فشری کے سابقہ ڈائریکٹر سلیم دیدک کو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ اس گروپ کے دیگر کئی سرکردہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ جن کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ روپوش ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ چند ماہ کے دوران فشری میں مالی بدعنوانی کے نتیجے میں گینگ وار، بی ایل اے اور دیگر کالعدم تنظیموں کو بھاری مالی امداد دی گئی