چیئرمین پی ٹی آئی کا پنجاب میں جنگلات کے مسلسل کٹاؤ پر تشویش کا اظہار ،حکومتی شخصیات ڈپٹی سپیکر پنجاب کے جنگلات کی اراضی پر قبضے پر کڑی تنقید
بلین ٹری سونامی مہم کے کامیاب تسلسل پر خیبرپختونخوا حکومت مبارکباد کی مستحق ہے ، عالمی اداروں کی جانب سے منصوبے کی تحسین صوبائی حکومت کا اہم کارنامہ ہے، عمران خان
جمعرات 21 جنوری 2016 22:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں جنگلات کے مسلسل کٹاؤ پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی شخصیات بشمول صوبائی ڈپٹی اسپیکر کے جنگلات کی اراضی پر قبضے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے برعکس خیبرپختونخوا میں حکومت آئندہ نسلوں کو موسمیاتی تغیرات کے مہلک اثرات سے محفوظ بنانے کیلئے انتہائی متحرک انداز میں کام کر رہی ہے اور صوبے میں جنگلات کے رقبے کو بڑھانے، نئے درخت لگانے اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے انتہائی اہم اقدامات اٹھانے میں مصروف ہے۔
بلین ٹری سونامی مہم کے کامیاب تسلسل پر صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے جبکہ عالمی اداروں کی جانب سے اس منصوبے کی تحسین بھی صوبائی حکومت کا اہم کارنامہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں حکومتی سرپرستی میں جنگلات کا کٹاؤ جاری ہے اور چھانگا مانگا، کندیاں،چیچہ وطنی کے مقام پر قائم جنگلات کا تیزی سے صفایا ہورہا ہے۔ خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت نہ صرف اپنے جنگلات کی حفاظت کرے گی بلکہ لاکھوں ایکڑ اراضی پر مشتمل نئے جنگلات لگائے جائینگے اور صوبے میں ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کیلئے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
صوبے بھر میں نیشنل پارکس کے قیام میں بھی تیزی لائی جائیگی، تاکہ نہ صرف آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے بلکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو روکنے کی بھی تدبیر کی جا سکے۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی پر وزیراعلی، ماحولیات اور جنگلات کے محکموں کے حکام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایشاء پروٹکٹیڈ ایریاز پارٹنرشپ میں خیبرپختونخوا کی شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت کو اس اہم سنگ میل کے حصول پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے گلوبل وارمنگ کے اثرات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے اور ماحولیاتی تنزلی کا سلسلہ روکنے کیلئے ایک ارب درخت اگانے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً گیارہ کروڑ درخت لگائے جا چکے ہیں، جبکہ آئندہ تین ماہ میں پچیس کروڑ درخت لگائیں گے جبکہ 2018تک ایک ارب بیس کروڑ درخت اگانے کا ہدف پورا کرینگے۔ا نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبے میں حکومت سے قبل بیس ارب سالانہ مالیت کی لکڑی چوری کی جاتی تھی جس کا فوری طورپر تدارک کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا سے ہزاروں ایکڑ اراضی بھی واگزار کروائی ہے جس پر صوبائی حکومت تحسین کی مستحق ہے۔ APAمیں خیبرپختونخوا کی شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں IUCN کے ڈائریکٹر کی جانب سے دستاویزجنگلات کے سیکرٹری کے سپرد کی گئیں، جبکہ AKDNکے ساتھ مفاہمت یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.