نیپرا بجلی کے نرخ میں 57پیسے اضافہ کی اجازت فوری واپس لے ، محمو د حامد

کے الیکٹرک نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے ،تیل کی قیمتوں کی کمی کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ پر اضافہ بلا جواز ہے ، صدر آل پاکستان آرگنائزیشن آف سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز

جمعرات 21 جنوری 2016 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈر اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نائب صدر عثمان شریف عبد الماجد اور سلیم ملک نے نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو بجلی کے نرخوں میں 57پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت کو کراچی کے تاجروں اور عوام پر ظلم قرار دیا ہے ۔کے الیکٹرک کے غیر قانونی اور من مانے اقدامات سے کراچی کے ڈھائی کروڑ شہری پہلے ہی پریشان ہیں ایسے موقع پر نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے نرخ میں اضافہ ناقابل فہم ہے عالمی سطح پر گزشتہ چار ماہ سے تیل کی قیمتیں تاریخ کی کم تر سطح پرہیں 130ڈالر کی بیرل فروخت ہونے والا آئل 30ڈالر فی بیرل سے بھی کم سطح پر آگیا ہے اس صورتحال میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اضافہ سمجھ سے بالاترہے اسے کے الیکٹرک پر نیپرا کی نوازش کے علاوہ کوئی نام نہیں دیا جاسکتا کے الیکٹرک واپڈا سے 6روپے یونٹ بجلی خرید کر 1سے 10روپے تا 16روپے فی یونٹ فروخت کررہی ہے جبکہ عوام سے میٹر ٹمپرنگ ،چوری کے شبہے لوڈ مینجمنٹ اور ایکسٹرا لوڈ کے نام پر کروڑوں روپے کی لوٹ مار میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

نیپرا کے الیکٹرک کی دھاندلیوں اور لوٹ مار پر کاروائی کرنے کے بجائے انہیں مزید لوٹ مار کی اجازت دے کر اپنی ساکھ کو داؤ پر لگارہی ہے اسمال ٹریڈرز کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیپرا بجلی کے نرخ میں 57پیسے اضافہ کی اجازت فوری واپس لے۔

متعلقہ عنوان :