عوام کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے ،مولوی عبدالعلیم

جمعت نظریاتی کی مخلص قیادت مشکل حالات میں بھی ثابت قدم رہی ہے، تقریبات سے خطاب

جمعرات 21 جنوری 2016 21:52

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء )جمعت نظریاتی زیارت کے ضلعی امیر و ممبر مرکزی مجلس شوری مولوی عبدالعلیم نے ضلعی قائدین کے ہمراہ یونین کونسل زندرہ کواس سارو میں مختلف مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعت نظریاتی ہر گز عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جمعت نظریاتی کی مخلص قیادت مشکل حالات میں بھی ثابت قدم رہی ہے آج جماعت کو تقسیم کرنے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے ہمیں قوی یقین ہے کہ جمعت نظریاتی کو تقسیم کرنے والے خود تقسیم ہو جایں گے کارکنوں کو متحد و منظم ہونے کی درس دیتے ہیں جمعت نظریاتی کی بنیاد کسی بھی جماعت کو ضم ہونے کے لئے نہیں رکھی گئی ۔

(جاری ہے)

بلکہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قائم دینے کیلئے جمعت نظریاتی کی وجود عمل میں لائی گئی ہے آج حافظ فضل بڑیچ کے حقیقی جانشین جمعت نظریاتی کے پرچم تلے ایک ہے ہم مولانا محمد طاہر بنوری مرجزی امیر اور صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی کی شانہ بشانہ کڑے ہیں ۔