سینیٹ ، این اے ا ٓرسی کی 1400ایکڑ اراضی کو سی ڈی اے کی جانب سے رہائشی و کمرشل پلاٹوں میں منتقل کرنے بارے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش

خیبرپختونخوا حکومت کے مطالبے نمبر8پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کی توسیع دے دی گئی

جمعرات 21 جنوری 2016 21:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) سینیٹ میں نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کی 1400ایکڑ اراضی کو سی ڈی اے کی جانب سے رہائشی و کمرشل پلاٹوں میں منتقل کرنے کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کے مطالبے نمبر8پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کی توسیع دے دی گئی،جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے چیئرمین سینیٹر سید مظفر حسین شاہ نے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کی 1400ایکڑ اراضی کو سی ڈی اے کی جانب سے رہائشی و کمرشل پلاٹوں میں منتقل کرنے کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

دوسری جانب قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کو خیبرپختونخوا حکومت کے مطالبے نمبر8پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے ایک ماہ کی توسیع دے دی گئی۔