سی ڈی اے نے تجاوزات اوررہائشی علاقوں کے کمرشل استعمال سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ جمع کروادی

جمعرات 21 جنوری 2016 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) سی ڈی اے نے تجاوزات اوررہائشی علاقوں میں عمارتو ں کے کمرشل استعمال سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ جمع کروادی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سی ڈی اے نے تجاوزات اور رہائشی علاقوں میں مکانا ت کے کمرشل استعمال سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رہائشی عمارتوں کا کمرشل استعمال کرنے والے 125افراداور اداروں پر جرمانے کیے گئے، کمرشل مقاصد کیلئے استمعال کی جانے والی 175رہائشی عمارتوں کو بند کروایا۔

101نجی سکولوں، گیسٹ ہاؤسزاور ہوٹلوں کو بھی بند کروایاگیا۔اب تک رپورٹ کے مطابق 794کیسزسی ڈی اے میں رجسٹرڈ ہیں سی ڈی اے موثر کارروائی کرنا چاہتاہے مگر اداروں کے وکلاء عدالتوں کے ذریعے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات پیش آتی ہیں

متعلقہ عنوان :