قوم دہشتگردی سے نجات کیلئے متحد ہے ،دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے ہمیں خائف نہیں کرسکتے، آخری سانس تک دہشتگردی کا مقابلہ کرینگے،دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایا جائے ،پاکستان کے خلاف دہشتگرد افغانستان اور بھارت کی زمین استعمال کررہے ہیں

سربراہ پاکستا ن سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 21 جنوری 2016 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) سربراہ پاکستا ن سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے ہمیں خائف نہیں کرسکتے آخری سانس تک دہشتگردی کا مقابلہ کرینگے ،پاکستان کی سلامتی کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے پرعزم ہیں دہشتگردوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دینگے دہشتگردوں کا ہر زاویئے سے گھیرا تنگ ہونا چاہیے ،دہشتگردوں کے سہولت کار جہاں کہیں بھی ہوں اور کسی بھی صف میں ہوں انجام تک پہنچایا جائے ،دہشتگردوں کے خلاف بے رحم کاروائی کی جائی انسانیت کے دشمنوں سے کسی قسم کا رحم نہیں کیا جانا چاہیے ،پوری قوم دہشتگردی سے شدید نفرت کرتی ہے دہشتگردی سے نجات کیلئے پوری قوم یکجا ہے ،دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان اور بھارت سے ملتے ہیں ،پاکستان کے خلاف دہشتگرد افغانستان اور بھارت کی زمین استعمال کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضرب عضب آپریشن کی مکمل کامیابی کیلئے حکومت اور پاک فوج کی حمایت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سانحہ چار سدہ باچا خان یونیورسٹی کے مکمل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں ،دہشتگرد کیلئے بے رحم آپریشن ہونا چاہیے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں انسانیت کے دشمنوں کے خلاف آواز بلند کریں ،ملک کی سلامتی ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،ملکی سلامتی ،بقاء کی جدوجہد کرتے ہوئے ہمیں شہادت مل جائے تو یہ ہماری لئے سب سے بڑی سعادت ہوگی ،انہوں کا کہنا تھا کہ ضرب عضب آپریشن سے بوکھلاہٹ کا شکار دہشتگرد اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ،دہشتگرد سن لیں ضرب عضب آپریشن ہر پاکستانی کی سوچ وامنگ ہے ،دہشتگردی کا خاتمہ کرکے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنائینگے ،ہمارے اکابرین ،بزرگوں نے ہمیں ملک سے محبت اور اس کی سلامتی کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کا درس دیا ہے ،پاکستان بنایا تھا اور اب پاکستان بچائیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی بڑی قربانی کیوں نہ دینا پڑے،ثروت اعجاز قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی،سانحہ آرمی پبلک اسکول کی حساس اداروں کے ساتھ جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :