آرمی چیف کی افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ٹیلی فونک گفتگو

امریکی افواج کے کمانڈر جان کیمبل سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2016 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان قیادت سے چار سدہ یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو ڈھونڈنے اور انہیں نشانہ بنانے کے لئے تعاون مانگ لیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جمعرات کی شام افغان صدر اشرف غنی ، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور امریکی افواج کے کمانڈر جان کیمبل کو الگ الگ ٹیلی فون کیا اور ان سے چار سدہ میں ہونے والے حملے کے شوائد پر تبادلہ خیال کیا گیا آرمی چیف نے کہا ہے کہ چار سدہ حملے میں ملوث دہشتگردوں سے افغان سمیں برآمد ہوئی ہیں چار سدہ حملے کو افغانستان کے ایک مقام سے کنٹرول کیا گیا ہے افغان حکومت ذمہ داروں کیخلاف کارروائی میں تعاون کرے انہوں نے کہا کہ طالبان کا آپریٹو حملہ آوروں کو فون پر ہدایات دے رہا ہے چار سدہ حملے کے ذمہ د ا روں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے افغان حکوت دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے تعاون کرے

متعلقہ عنوان :