انتہا پسندی اور دہشت گردی کا عفریت ہمیں ورثے میں ملا ٗضرب عضب کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ٗ وزیر اعظم

بھاگتے دہشت گردوں نے چارسدہ میں یونیورسٹی کو نشانہ بنایا ٗ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان سمیت خطے کو فائدہ ہوگا ٗ ملکی اور غیرملکی سرمایہ بڑھے گی ٗنوازشریف کاعالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب

جمعرات 21 جنوری 2016 20:28

ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا عفریت ہمیں ورثے میں ملا ٗضرب عضب کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ٗ بھاگتے دہشت گردوں نے چارسدہ میں یونیورسٹی کو نشانہ بنایا ٗ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان سمیت خطے کو فائدہ ہوگا ٗ ملکی اور غیرملکی سرمایہ بڑھے گی ۔

جمعرات کو عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ دہشت گردوں کیخلاف کامیاب جنگ لڑ رہے ہیں اور اب دہشت گرد بھاگ رہے ہیں۔ بھاگتے ہوئے دہشت گردوں نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کو نشانہ بنایا ٗپاکستان نے دہشت گردی کی جنگ کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں پاکستان سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو معیشت ، توانائی بحران سمیت دہشت گردی جیسے تینوں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان سمیت خطے کو بھی فائدہ ہو گا۔ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی محاذ پر بھی بڑی کامیابی ملی ہے ،بیروزگاری میں کمی اورمحصولات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر بہتری آ رہی ہے اور معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔سرمایہ کاری میں اضافے کے باعث شرح نموبڑھی ہے ،افراط زر دو فیصد پر آ گئی ہے محصولات بڑھی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان درست راستے پر گامزن ہے ،دہشتگردی اور توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں اور جلد ہی کامیابی مل جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :