کراچی، جماعت اسلامی کا سفر اور جدوجہد حق کی سر بلندی کے لئے ہے، حافظ نعیم الرحمن

جمعرات 21 جنوری 2016 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا سفر اور جدوجہد حق کی سر بلندی کے لئے ہے، جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون ناظم آباد کے تحت ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر امیر زون ناظم آباد سید وجیہہ حسن، ذمہ داران زون اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ تبدیلی عوامی تائید سے ہی آئے گی اور رابطہ مہم کے ذریعہ سیاسی خلا کو پر کرتے ہوئے عوام کے اندر شعور بیدار کرنا ہوگا کہ کرپشن سے پاک اور دیانت دار قیادت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ جماعت اسلامی کی دعوت ایک نظریاتی دعوت ہے جس کا مقصد پاکستانی کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنانا ہے، جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،جماعت اسلامی عوام کو شریعت اور نظام مصطفیٰ ؐ کے قیام کی طرف دعوت دیتی ہے اور یہ قرآن کا نظام ہی نجات کی راہ اور مسائل کا حل ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی اس شہر کے اندر ایک موثر عوامی قوت کی صورت میں موجود ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے ذمہ داران و کارکنان سے کہا کہ وہ نوجوانوں سے زیادہ سے زیادہ رابطہ کرکے ان تک جماعت اسلامی کی دعوت کو پہنچائیں ، نوجوان نسل کو جماعت اسلامی کے منشور کا مطالعہ کروائیں اور انہیں جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیں ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر زون ناظم آباد سید وجیہہ حسن نے کہا کہ جس دعوت کو ہم لے کر اٹھے ہیں وہ کتا ب الٰہی اور سنت رسولﷺ سے مزین ہے، اس کے راستے میں آنے والی دشواریاں عارضی ہیں آخر کار حق کا بول بالا ضرور ہوگا۔

علاوہ ازیں ورکرز کنونشن میں جماعت اسلامی زون ناظم آباد کے حلقہ جات کے امیر کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا، جس کے مطابق حلقہ چھوٹا میدان محمد اقبال، ناظم حلقہ ناظم آباد نمبر 1 عبداﷲ حارث، حلقہ گلبہار سلیم بھائی، حلقہ نشتر کالونی، کمال شاہ، حلقہ فردوس کالونی ندیم احمد قریشی، حلقہ خاموش کالونی، میر اعظم، حلقہ ناظم آباد نمبر 2 سجاد سلیم، ناظم آباد نمبر 4 رضی حسن، مجاہد کالونی، عمر تواب، حلقہ ناظم آبابلاک A,B,C، عدنان بیگ اور حلقہ گول مارکیٹ، ذیشان احمد کو مقرر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :