چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ انتہائی دردناک، شرمناک اور المناک ہے: مفتی اعظم پاکستان مولانا رفیع عثمانی

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2016 19:52

چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ انتہائی دردناک، شرمناک اور المناک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) مفتی اعظم پاکستان مولانا رفیع عثمانی کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ انتہائی دردناک، شرمناک اور المناک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مفتی اعظم پاکستان مولانا رفیع عثمانی نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے حملےکی شید مذمت کی ہے۔ مفتی اعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ اس حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ یہ حملہ انتہائی دردناک، شرمناک اور المناک ہے۔ ایسا کام کرنے والے اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔