جعلی عا مل کا جن اُتا ر نے کے بہا نے بچی پر تشد ،جعلی عا مل کے خلا ف کا روائی کی جا ئے ،نا دیہ گبو ل کوآرڈنیٹر وزیراعلی سندھ

جمعرات 21 جنوری 2016 19:39

جعلی عا مل کا جن اُتا ر نے کے بہا نے بچی پر تشد ،جعلی عا مل کے خلا ف کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) وزیراعلی سندھ کی کوآرڈنیٹر برائے انسانی حقوق نادیہ گبول نے ضلع سانگھڑ کے گاؤں رتو کوٹ کی رہائشی 9سالہ بچی کھیمی کوہلی ولد لیمو کوہلی کو جن اتارنے کے بہانے جعلی عامل کی جانب سے مبینہ جسمانی تشدد اور آگ میں جلائے جانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سانگھڑ کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ لڑکی کو فوری طور پر کراچی کے ہسپتال علاج کے لیے منتقل کیا جائے اور جعلی عامل کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کیا جائے، جبکہ واقعہ میں ملوث والدین اور گھروالوں کے خلاف بھی قانوی کارواوئی کی جائے ۔

نادیہ گبول نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں، علم کی کمی اورپرانی دقیانوسی سوچ ایسے واقعات کی وجہ بنتے ہیں، جس کی روک تھام جنگی بنیادوں پر ضروری ہے۔

(جاری ہے)

نادیہ گبول نے ایڈمنسٹریٹرمحکمہ انسانی حقوق سندھ محمد اشفاق کو ہدایت دی کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے متاثرہ لڑکی فوری طور علاج معالجہ کے لیے کراچی کے ہسپتال منتقل کیا جائے اور اس کی ہر ممکن طبی وقانونی مدد کی جائے جبکہ جعلی عامل کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کیا جائے اور اگر اس واقع میں بچی کے والدین اور گھروالے بھی ملوث پائے جائیں تو ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :