Live Updates

عمران خان ہی ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے ‘ موجودہ حکمرانوں کو ناکامیوں پر ’’ایوارڈ ‘‘ملنا چاہیے ‘تحر یک انصاف زیادہ محنتی اور مخلص کارکنان کسی اور جماعت کے پاس نہیں

پاکستان تحر یک انصاف کے مر کزی رکن محمد عمر کسانہ کی کارکنوں سے بات چیت

جمعرات 21 جنوری 2016 19:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان تحر یک انصاف کے مر کزی رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے ‘موجودہ حکمرانوں کو ناکامیوں پر ’’ایوارڈ ‘‘ملنا چاہیے ‘تحر یک انصاف زیادہ محنتی اور مخلص کارکنان کسی اور جماعت کے پاس نہیں یہی ہماری کا میابی کی ضمانت ہے ‘ دہشت گرد اپنی موت آپ مر رہے ہیں اور افواج پاکستان ان دہشت گروں دوں کو ہمیشہ کیلئے انجام عبر ت بنا دے گی ۔

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے محمدعمر کسانہ نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خا ن کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طر ح کھڑی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب اس ملک سے دہشت گردہمیشہ کیلئے ختم ہو جا ئیگی اور ملک میں ہر طرف امن قائم ہو گا اور ہم پاک افواج کے شہداء کی قر بانیوں پر بھی انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ملک میں تبدیلی جنگ کا میاب ہو رہی ہے اور آج پاکستان تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اور آئندہ انتخابات میں تحر یک انصاف کا میاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنے گے جس سے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ ‘کر پشن اور لوٹ مار سمیت دیگر مسائل کا مکمل خاتمہ ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :