چشمہ 1 چشمہ 2 پاور پلانٹس خود کار نظام کے تحت بند

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 جنوری 2016 19:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء)چشمہ 1 چشمہ 2 پاور پلانٹس خود کار نظام کے تحت بند ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاون کی وجہ سے ایٹمی بجلی گھر بھی ٹرپ کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چشمہ 1 اور چشمہ 2 کے پاور پلانٹس ٹرپ کیے ہیں۔ دونوں پلانٹس سے 650 میگا واٹس بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ دونوں پلانٹس خود کار نظام کے تحت عارضی طور پر بند ہوئے ہیں۔ تاہم ان کی بحالی میں 8 سے 10 گھنٹے کا وقت لگ جائے گا۔