لاہور‘پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 10مشتبہ افراد گرفتار

سرچ آپریشن آبادی میں موجود گھروں اور اشخاص کے کوائف کی شناخت کی گئی

جمعرات 21 جنوری 2016 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) لاہور پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران نامکمل کوائف پر دس افرد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ساندہ پولیس نے کی جانب سے بند روڈ پانچ اور تین نمبر آبادی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریش ایس ایچ او ساندہ شیخ خالد اور ڈی ایس پی رانا غلام عباس نیکی قیادت میں کیا گیا ہے۔ سرچ آپریشن آبادی میں موجود گھروں اور اشخاص کے کوائف کی شناخت کی گئی۔ کوائف اور نامکمل دستاویزات کی بنا پر دس افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دستاویزات کی تصدیق ہونے کے بعد حراست میں گئے افراد کو رہا کر دیا جائے ۔