چارسدہ یونیورسٹی دہشت گردی واقعہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک واقعہ ہے ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ‘ تعلیمی اداروں پر حملے کرنا غیر اسلامی اور غیر انسانی فعل ہے

صدر مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ ،سید بلال شیرازی کی سانحہ چارسدہ کی مذمت

جمعرات 21 جنوری 2016 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے باچا خاں یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشتگردی واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصانات پر گہرے غم کا اظہار اور اسے قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ چار سدہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے واقعہ میں فوری فوجی کارروائی کے باعث قیمتی جانوں کو بچایا گیا ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑ ی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے موجودہ کارروائیاں ملک دشمن عناصر کی آپریشن ضرب عضب کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کا خاتمہ قومی نصب العین ہے۔پوری قوم دہشت گردوں کا مکمل قلعہ قمہ اور ملک میں امن وامان چاہتی ہے ۔

سید بلال شیرازی نے کہا کہ تعلیمی اداروں پر حملے کرنا اور معصوم اور نہتے طلباء کو شہید کرنا غیر اسلامی اور غیر انسانی فعل ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے آخری دہشت گرد تک قوم حالت جنگ میں رہے گی انسانیت کے ان دشمنوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جا سکتا دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کو سمجھ لینا چاہئے کہ پوری قوم ان کیخلاف متحد ہے ان کو نہ تو دنیا میں اور نہ ہی آخرت میں چھپنے کے لئے جگہ ملے گی۔

متعلقہ عنوان :