تیز بخار ‘ نزلہ ، کھانسی ‘ جسم میں درد ‘ہونٹوں اور انگلیوں کا نیلا ہونا ‘سانس میں مشکل سوائن فلو کی علامات ہیں‘پروفیسر حکیم عمران فیاض

جمعرات 21 جنوری 2016 18:57

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء )جنوبی پنجاب میں سوائن فلو کے مریضوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے حکومت خصوصی اقدامات کرے۔ تیز بخار ، نزلہ ، کھانسی ، جسم میں درد ، جسم ہونٹوں اور انگلیوں کا نیلا ہونا سانس لینے میں مشکل سوائن فلو کی علامات ہیں اگر تیز بخار (102ڈگری سے زیادہ ) تین دن میں نہ اترے تو یہ تشویش کی بات ہے۔

معالجین کے کہنے کے مطابق آج کل سوائن فلو کا خطرہ شدید ہے۔ اس لیے اگر کسی کو فلو کی علامات ہیں تو اسے چاہیے کہ وہ دیگر لوگوں کو (گھر والوں سے بھی) الگ ہو جائیں۔ کھانستے اور چھینکتے وقت زیادہ احتیاط سے کام لیں ۔ ضروری ہے کہ ایک شخص سے دوسرے شخص کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ ہو ایسے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں ، جو ٹشو استعمال کریں اسے احتیاط سے ضائع کردیں، رومال کو جراثیم کش پانی سے دھوئیں۔

(جاری ہے)

سوائن فلو کا وائرس بہت نازک ہوتا ہے ۔ 7ڈگری درجہ حرارت یا صابن سے زیادہ ہو جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات فلاح طب پاکستا ن پروفیسر حکیم سید عمران فیاض پروفیسر حکیم سرفراز احمد بھٹی ، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، حکیم فیصل طاہر صدیقی ، حکیم شوکت علی سندھو اور حکیم غلام فرید میر نے فلاح طب پاکستان کے زیر اہتمام سوائن فلو کے حولے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جن کو یہ علامات ہوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ عوامی مقامات، سکولوں ، بسوں اور ہسپتالوں کے او ، پی ،ڈیز میں جانے سے گریز کریں ۔ ضرورت اس بات کی ہے حکومت ایسے افراد کو ڈاکٹروں اور معالجین سے مشاورت کے لیے ٹول فری فون نمبرز کا اعلان کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سوائن فلو سے سب سے زیادہ خطرہ ہیلتھ کئیر ورکرز کو ہوتا ہے ۔

سوائن فلو کی ویکسینیشن کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کی بھی زیادہ ہیلتھ کئیر ورکز کو ہوتی ہے تاہم حاملہ خواتین ، چھ ماہ سے کم عمر کے بچے ، دمہ کے مریض اور بہت زیادہ موٹے افراد کو بھی یہ ویکسین لگوا لینی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ چینی طریقہ علاج کے معالجین لوگوں کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ لہسن ایچ ون این ون انفلونزا سے بچاؤ میں مفید ہے ۔

چینی طریقہ علاج کے ایک معالج کہتے ہیں کہ وہ اپنے مریضوں کو نزلہ زکام سے بچاؤ کے لیے روزانہ تھوڑی مقدار میں لہسن کھانے کا مشورہ دیتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ لہسن انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا اور اس سے وہ ایچ ون این ون وائرس سے بچ سکتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے جاپان اور جنوبی کوریا سمیت کئی ایشیائی ممالک میں معالجین لہسن کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ۔