تھانہ بڈھ بیرہ کے سابق ایس ایچ او کا واپس متعلقہ تھانہ میں تبادلہ کیا جائے، ملک جہانگیر خان ماشوخیل

جمعرات 21 جنوری 2016 18:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی پی کے 11 کے صدر ملک جہانگیر خان ماشو خیل نے آئی جی پی خیبر پختونخو،ا سی سی پی پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ بڈھ بیرہ کے سابق ایس ایچ او کا واپس متعلقہ تھانہ میں تبادلہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں کونسلر اتحاد کے صدر ملک جہانگیر خان ماشو خیل، ناظم کریم، نائب ناظم امجد اﷲ اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایچ او عبادوزیر کی خدمات اور علاقے سے جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور علاقے میں جرائم کی شرح کو کم کرنے کی ہر ممکن کوششیں کی ہے،عباد وزیر کے آنے بعد علاقے سے اسلح کی نمائش ، مشیات فروشی اور جوے کے اڈوں کو علاقے سے پاک کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ بڈھ بیرہ کے ایس ایچ او کا تبادلہ کرنا علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے آئی جی پی خیبر پختونخوا،سی سی پی پشاور سے مطالبہ کیا کہ تھانہ بڈھ بیرہ کے سابق ایس ایچ او کو دوبارہ متعالقہ تھانہ کا ایس ایچ او مقرر کیا جائے تاکہ علاقے میں امن کی فضاء قائم رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :