پشاورپولیس نے لاہوربس ٹرمینل میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،بم برآمد ،ملزم گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2016 18:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)پشاورپولیس نے لاہوربس ٹرمینل میں تخریب کاری کاایک بہت بڑا منصوبہ ناکام بناکر موقع پر ایک ملزم کوگرفتارکرکے تین کلوگرام بم برآمد کرلیاہے نامعلوم تخریب کاری پشاور میں واقع لاہوربس ٹرمینل کے مین گیٹ کے ساتھ بم نصب کرنے میں مصروف تھاکہ پولیس نے اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنایا پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا اور بم کوناکارہ بنادیاہے پشاورپولیس نے ملزم کو سی ٹی دی کے حوالے کردیاہے سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم بنارس ولد طالب شاہ کاتعلق متنی کالاخیل سے بتایاجاتاہے۔