کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے سانحہ باچاخان یونیورسٹی کیلئے چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی

جمعرات 21 جنوری 2016 18:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے سانحہ باچاخان یونیورسٹی کیلئے چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم کردی ہے تحقیقاتی ٹیم ایس پی سی ٹی ڈی مردان ریجن کی نگرانی میں بنائی گئی ہے جو تجربہ کارافسران پرمشتمل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کی چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد اور دیگرافسران معاونت کرینگے تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور جائے وقوعہ سے شواہداکٹھے کئے اورعینی شاہدین کے بیانات قلمبندکرلئے ادھر ڈی پی اوچارسدہ نے سانحہ باچاخان یونیورسٹی میں ملوث ملزمان اورسہولت کاروں کی گرفتاری میں مددکرنیوالوں کیلئے صوبائی حکومت نے دس لاکھ روپے انعام کااعلان بھی کیاہے۔

سانحہ باچاخان یونیورسٹی کی ایف آئی آرسی ٹی ڈی مردان ریجن نے ایس ایچ او سرڈھیری کی مدعیت میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی کے مختلف دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کردی گئی ہے ایف آئی آرکے مطابق حملہ آورصبح ساڑھے آٹھ بجے باچاخان یونیورسٹی میں داخل ہوئے تھے اور9بجے سکیورٹی فورسز اورحملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ شروع ہوا اورفائرنگ کا تبادلہ ایک بجے دوپہر تک جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :