کراچی، آغامقصود عباس کوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بحیثیت سینئرڈائریکٹرتعینات کردیا گیا

جمعرات 21 جنوری 2016 18:13

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) حکومت سندھ کے احکامات پرتعیناتی کے منتظرآغامقصود عباس کوسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں فوری طورپربحیثیت سینئرڈائریکٹر(BS-20 گریڈ)کی خالی پوسٹ پرتعینات کردیاگیاہے ۔اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سند ھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق انہیں ڈائریکٹرجنرل آف سندھ بلڈنگ کنٹرول تھارٹی کااضافی چارج بھی دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انہوں نے باقاعدہ اپنے عہدے کاچارج سنبھالتے ہوئے دفتری امور کی انجام دہی کاآغاز کردیاہے ۔واضح رہے کہ آغامقصود عباس کابنیادی محکمہ ایس بی سی اے ہے اوروہ قبل ازیں ایس بی سی اے میں ڈائریکٹرسمیت لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کے عہدے پربھی فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ ایس بی سی اے میں آغامقصود عباس کی بطور ڈی جی آمد پر افسران کی بڑی تعداد نے ان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اس موقع پرافسران کی جانب سے ان کی تعیناتی کو ادارے کی ترقی کیلئے خوش آئندقراردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :