ملک میں مسلسل دہشتگردی کی کاروائیاں تشویشناک ہیں‘ میاں مقصود احمد
حکومت پاکستان اپنی خارجہ پالیسیوں کا از سرنوجائزہ لے‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب کی عوامی وفود سے گفتگو
جمعرات 21 جنوری 2016 18:13
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک میں مسلسل دہشتگردی کی کاروائیاں تشویشناک اور قابل مذمت ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے دکھائی دے رہے ہیں،حکومت بھارت سے دوستی کے معاملے میں ملک وقوم کے مستقبل سے مت کھیلے،بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جس سے خیرکی کوئی توقع نہیں،بھارتی حکومت متعددبار پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر تشویش کااظہارکرنے کے ساتھ ساتھ اسے ہر ممکن طور پر روکنے کااشارہ دے چکی ہے،ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے حکمرانوں کو جلداور پائیدار اقدامات کرنے ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 332دہشتگردوں کوپھانسی دی گئی،2159دہشتگردوں کوہلاک اور1724گرفتارکیاگیا جبکہ خصوصی عدالتوں کودہشتگردی کے 148مقدمات منتقل کئے گئے۔منی لانڈرنگ کے مقدمات میں37افراد گرفتار ہوئے۔راولپنڈی کے214مقدمات میں322گرفتاریاں کرکے35کروڑروپے وصول کئے گئے۔
بائیومیٹرک تصدیق کے تحت9کروڑ80لاکھ موبائل سمزبلاک کی گئیں۔ملک کی دینی وسیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے حکومت ملک میں امن وامان قائم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔کراچی،بلوچستان اور دیگر علاقوں میں حالات پہلے سے خاصے بہتر ہوئے ہیں مگر ابھی اس سلسلہ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ فضاء دشمنوں کی سازشوں کاشاخسانہ ہے۔جس کے پیچھے بھارت کی ’’را‘‘اسرائیل کی’’موساد‘‘اور امریکی ’’سی آئی اے‘‘کی خفیہ کاروائیوں کاہاتھ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد امریکی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو برداشت کرناپڑا ہے مگربدقسمتی سے آج بھی پاکستان کو دنیا میں شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت اپنی خارجہ پالیسی کوازسرنوجائزہ لیتے ہوئے قومی مفادات کوپیش نظر رکھ کرنئی خارجہ پالیسی بنائی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.