دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتوں کے حوالے سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے ٗامریکی ادارہ
پاکستانی تعلیمی اداروں پر ساڑھے آٹھ سو حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 461 افراد شہید ہوئے
جمعرات 21 جنوری 2016 18:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتوں کے حوالے سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے اور ایک امریکی ادارے کے مطابق پاکستانی تعلیمی اداروں پر ساڑھے آٹھ سو حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 461 افراد شہید ہوئے۔امریکہ میں قائم ’’یونیورسٹی آف میری لینڈ‘‘ میں گزشتہ چالیس سال سے دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات پر نظر رکھنے والے ’’گلوبل ٹیررازم ڈیٹا بیس‘‘ کے مطابق پاکستان میں تعلیمی اداروں پر کل ساڑھے آٹھ سو حملے ہوئے جن کے نتیجے میں 461 افراد شہید ہوئے۔
ان حملوں میں سب سے زیادہ خطرناک 16 دسمبر 2014ء کو پشاور میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والا حملہ تھا۔(جاری ہے)
اس فہرست میں پاکستان کے بعد دوسرا نمبر روس کا ہے جہاں تعلیمی اداروں پر ہونے والے مختلف حملوں میں 360 افراد ہلاک ہوئے۔ان اعدادو شمار کے مطابق 1970ء سے لے کر 2014ء تک جنوبی ایشیاء میں تعلیمی اداروں پر سب سے زیادہ حملے ہوئے ٗجہاں مرنے والوں کی تعداد 951 ہے۔
اسی عرصے کے دوران دنیا بھر کے تعلیمی اداروں پر 1436 دہشت گردانہ حملے ریکارڈ کئے گئے جن میں سے 60 فیصد پاکستان کے تعلیمی اداروں پر ہوئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق ان اعدادو شمار سے پاکستان میں تعلیمی اداروں کی سلامتی کے حوالے سے ایک خوفناک صورتحال سامنے آتی ہے۔ پاکستان میں آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد دہشت گردی کے خلاف ایک قومی ایکشن پلان بھی ترتیب دیا گیا تھا جس کے تحت سکولوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی تھی تاہم وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہزاروں سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی سیکورٹی سخت کرنا ابھی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.