قومی ایکشن پلان پر جیسی تیزی کے ساتھ کام ہو نا چاہیے آجکل ویسا نہیں ہو رہا‘ چوہدری محمد سرور

جب بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر تاہے تو ہمیں بھی اسکو دنیا کے سامنے بے نقاب اور شدید احتجاج کر نا ہوگا‘ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 21 جنوری 2016 17:59

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر جیسی تیزی کے ساتھ کام ہو نا چاہیے آجکل ویسا نہیں ہو رہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے، بھارت کے سامنے ’’لیٹ ‘‘جانے کی بجائے اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر نا ہوگی، جب بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر تاہے تو ہمیں بھی اسکو دنیا کے سامنے بے نقاب اور شدید احتجاج کر نا ہوگا،تحر یک انصاف کے اندر کسی کو مجھ سے تحفظات ہیں تو سیاسی میدان میں میرا مقابلہ کر ے میرا پارٹی کا صوبائی صدر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے اور انشاء اﷲ کا میاب ہوں گا ۔

وہ لبرٹی چوک میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر وقاص افتخار بٹ اور حماد اعوان کی جانب سے سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہر ہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کو ایک جرات مندانہ خارجہ پا لیسی کی ضرورت ہے جو بھارت کے ساتھ برابری کے ساتھ پر نہ صرف بات کر یں بلکہ پاکستان میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر نے پر بھارت کیخلاف شدید احتجاج اور اسکی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر جو لوگ میرے صوبائی صدر کے عہدے کیلئے الیکشن لڑنے پر اعتراض کر رہے ہیں جب میں پارٹی کا صوبائی آرگنائزر بنااس وقت ان لوگوں کو اعتراض نہیں تھا تو آج انکو کیوں ہے؟ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ جھوٹے پر وپیگنڈے کی بجائے پارٹی انتخابات میں سیاسی میدان میں میرا مقابلہ کر یں اور پارٹی کارکنان اپنے ووٹ کی طاقت سے میرے حق میں فیصلہ دیں گے اور پارٹی انتخابات میں پنجاب کے صدرکیلئے مجھے ووٹ دیں گے ۔