ایمنسٹی سکیم بل ،اپوزیشن کا شدید احتجاج

سعد رفیق حکومتی اراکین کو جواب دینے کی بجائے خاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے

جمعرات 21 جنوری 2016 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کے جواب میں جب حکومتی اراکین جواب دینے کے لئے کھڑے ہو گئے تو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے حکومتی اراکین خاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے اپوزیشن کے واک آؤٹ کے موقع پر لیگی رکن اسمبلی میاں عبدالمنان نے چیختے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے ملک کی تاجر برادری کو چور کہا ہے یہ تاجر برادری کی توہین ہے اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد پی ٹی آئی کے رکن شفقت محمود نے کورم کی نشاندہی کی جس پر ایوان میں رائے شماری کرائی گئی اور کورم پورا ہونے پر اسمبلی کی کارروائی کو جاری رکھا گیا گنتی کے موقع پر لیگی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان ایوان میں موجود حکومتی حامی پارٹیوں کے اراکین کو گنتی رہی ڈپٹی سپیکر کی جانب سے کورم پورا ہونے کے اعلان پر حکومتی اراکین نے زور زور سے ڈیسک بجائے

متعلقہ عنوان :