لیڈران جیل میں آنسو بہا کر جمہوریت کو مضبوط کرتے ہیں ،کالا دھن سفید کرنے کا بل اسمبلی میں پیش نہ کیا جائے، خورشید شاہ

نواز شریف نے اٹک جیل میں کوئی آنسو نہیں بہائے ، کال کوٹھڑی میں 7 مہینے عوام اور جمہوریت کے لئے لڑتے رہے ، شیخ آفتاب کا جواب

جمعرات 21 جنوری 2016 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں لیڈر اپوزیشن خورشید شاہ نے کہا ہے کہ لیڈران جیل میں آنسو بہا کر جمہوریت کو مضبوط کرتے ہیں ۔ کالا دھن کو سفید کرنے کے اس طرح بل اسمبلی میں پیش نہ کیا جائے ۔ (ن) لیگ کو ہتھکڑیوں کی، جیل کی، باپ کی میت پر نہ آنے کی ، جہاز میں ہوا میں لٹکنے کی قسم اس طرح کے بل پیش نہ کیا جائے ،جس پر وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اٹک جیل میں کوئی آنسو نہیں بہائے بلکہ کال کوٹھڑی میں 7 مہینے عوام اور جمہوریت کے لئے لڑتے رہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب میڈیا اپوزیشن خورشید شاہ نے کالا دھن کو سفید کرنے کے بل پر اعتراض کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پر کھڑی تنقید کرتے ہوئے ان کو جیلوں سعودی عرب میں ملک بدری کی زندگی گزارنے کے واسطے دیئے تو اس پر وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیڈر وزیر اعظم نواز شریف اٹک جیل میں کال کوٹھڑی میں کبھی نہیں روئے بلکہ وہ ایک بہادر شخص ہیں اور 7 مہینے بہادروں کی طرح پاکستانی قوم اور جمہوریت کے لئے اٹک جیل میں ایک ڈکٹیٹر کے خلاف لڑتے رہے جس پر خورشید شاہ نے فلور پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں نے تنقید نہیں کی بلکہ یہ کہا ہے کہ جمہوریت اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے سیاستدان کتنے تکالیف طے کر کے یہاں پہنچتے ہیں اس طرح کے بل پیش کر کے ٹیکس چوروں کو تحفظ فراہم نہ کیا جائے