قومی اسمبلی ، حمزہ شہباز لیگی اراکین اور وفاقی وزراء کا توجہ مرکز بنے رہے

اراکین انکی نشست پر جا کر پرچیاں پکڑاتے رہے

جمعرات 21 جنوری 2016 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم لیگ(ن) کے رکن اسمبلی اور صاحبزادہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے اراکین اور وفاقی وزراء کا توجہ مرکز بنے رہے ۔

(جاری ہے)

دوران اجلاس تمام اراکین اپنے اپنے مسائل سے حمزہ شہباز کو آگاہ کرتے نظر آتے رہے ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حمزہ شہباز شریف وفاقی وزراء اور اراکین مسلم لیگ(ن) کے توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ وفاقی وزراء طارق فضل چودھری ، سائرہ افضل تارڑ ، زاہد حامد کے رکن قومی اسمبلی خواتین اور مرد ایک ایک کر کے ان کی نشست پر جا کر ان کے ہاتھ پرچیاں پکڑاتے ہوئے نظر آتے رہے