سپریم کورٹ نے 55 سال بعد دو سوتنوں کے درمیان جائیداد کی تقسیم کا معاملہ حل کرنے بارے مختصر فیصلہ جاری کر دیا
ہمارے معاشرے میں جائیداد بچانے کے لئے بیٹیوں کی شادی تک نہیں کی جاتی اور وہ دلہن بننے کی بجائے قبروں میں چلی جاتی ہیں ،جسٹس اعجاز افضل
جمعرات 21 جنوری 2016 17:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے 55 سال بعد دو سوتنوں کے درمیان جائیداد کی تقسیم کا معاملہ حل کرنے بارے مختصر فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ولایت شاہ مرحوم کی دونوں بیویوں کی اولاد میں تما ترکہ وراثتی قوانین کی روشنی میں تقسیم کیا جائے جبکہ دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ والدین اپنی اولاد کو اراضی تحفہ میں تو دے سکتے ہیں فروخت نہیں کر سکتے قانون وراثت میں صرف لڑکوں کا ہی نہیں لڑکیوں کا بھی حصہ واضح کیا گیا ہے ہمارے معاشرے میں جائیداد بچانے کے لئے بیٹیوں کی شادی تک نہیں کی جاتی اور ان کے سروں پر چاندی اتر آتی ہے اور وہ دلہن بننے کی بجائے قبروں میں چلی جاتی ہیں ، یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیئے ہیں دوران سماعت وکلاء نے خاندانی پس منظر واضح کرتے ہوئے کہاکہ ولایت شاہ نے دو شادیوں کیں اور پھر ان کی اولاد ہوئی ایک بیٹی نے دوسری ماں اور دیگر حقداروں کا حق مارتے ہوئے جائیداد حاصل کر لی اور بیمار باپ کی بیماری کا فائدہ اٹھایا اور دستخط بھی کرا دیئے جس کو ہائی کورٹ نے مسترد کرد دیا تھا جس کے خلاف اس نے سپریم کورٹ رجوع کیا تھا سپریم کورٹ نے بھی درخواست خارج کر دی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.