آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے ٹیلی فونک رابطہ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 17:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی اورچیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ ٹیلی فونک رابطے میں گذشتہ روز چارسدہ حملے سے متعلق حاصل کیے گئے شواہد کا تبادلہ کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ افغان حکام چارسدہ سانحے کے تحقیقات کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں تا کہ ذمہ داران تک پہنچا جا سکے۔ آرمی چیف نے کہا کہ چارسدہ حملے کو افغانستان کے ایک مقام سے کنٹرول کیاگیا ، تحریک طالبان کا ایک آپریٹر فون پر دہشت گردوں کو ہدایات دے رہا تھا، ہمارے ساتھ تعاون کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ہم جُرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔