دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے اسپتال شریف میڈیکل سٹی کی مین کینٹین غلاظت کے سبب سیل کر دی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 17:20
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : ”دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت“ ہم نے سنا تو بہت لیکن اس کا عملی مظاہرہ تب سامنے آیا جب یوم ھٰذا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وزیر اعظم نواز شریف کے اسپتال شریف میڈیکل سٹی پر چھاپہ مارا۔
(جاری ہے)
چھاپے کے نتیجے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے اسپتال کی مین کینٹین کا جائزہ لیا جہاں سے گلے سڑی سبزیاں ، زائد المیعاد اشیائے خوردونوش، غیر قانونی طور پر ذبح کئے گئے جانور، کاکرکوچ اور چوہے بھی بر آمد ہوئے ۔
کینٹین کے کچن کی حالت دیکھتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ ممتاز نے اسپتال کی مین کینٹین کو فوری طور پر سیل کر دیا۔ لیکن یہاں ایک سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے اپنے اسپتال میں ہی لوگوں کو کیا کچھ کھلایا جا رہا تھا اس سے ہماری عوام تو ناواقف تھی ہی لیکن اب اس کے بعد میاں نواز شریف کو اس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کارروائی لینے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر میاں نواز شریف کو خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.