تھرپارکر،غذائی قلت کے باعث مزید 4بچے دم توڑ گئے

جمعرات 21 جنوری 2016 17:18

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء ) تھرپارکر میں موت کا رقص جاری ،غذائی قلت کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلاء ہونے کے باعث مزید 4بچے دم توڑ گئے ہیں ،رواں ماہ بھوک سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 77ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز مٹھی کے سول ہسپتال میں ایک دن کا بچہ غذائی قلت کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا ہے جب کے تھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزید تین بچے بھی جاں بحق ہوئے ہیں بچوں کی عمریں ایک سے تین سال کے درمیان ہیں ،رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھی تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں غذائی قلت کے باعث سینکڑوں بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے اور رواں ماہ بھوک سے مرنے والے بچوں کی تعداد 77ہو گئی ہے ۔

جبکہ سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث بیمار ہونے والے 50سے زائد بچے زیر علاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :