متروکہ وقف املاک بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیا ں
چیئرمین کے من پسند لوگوں کو کروڑوں روپے مالیت کے جائیدادیں اونے پونے داموں الاٹ، ۔ قیمتی جائیدادوں کی لیز خفیہ ڈیل کے ذریعے آگے بڑھا دی گئی ۔ سالانہ رینٹ میں بھی جان بوجھ کر اضافہ نہ کیا گیا ،نیب اور ایف آئی اے نے تمام غیر قانونی کاموں کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا چند روز میں محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرنے والا ہوں،چیئرمین صدیق الفاروق
جمعرات 21 جنوری 2016 17:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) متروکہ وقف املاک بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ قیمتی جائیدادوں کی لیز خفیہ ڈیل کے ذریعے آگے بڑھا دی گئی ۔ سالانہ رینٹ میں بھی جان بوجھ کر اضافہ نہیں کیا گیا ۔ چیئرمین کے من پسند لوگوں کو کروڑوں روپے مالیت کے جائیدادیں اونے پونے داموں الاٹ کر دی گئیں ۔
نیب اور ایف آئی اے نے تمام غیر قانونی کاموں کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب اور ایف آئی اے کا جائیدادوں سے متعلق تحقیقات کرنے والا ونگ اس وقت متروکہ وقف املاک کی اونے پونے داموں الاٹ کی گئی قیمتی جائیدادوں پر انتہائی باریکی سے تحقیقات کر رہا ہے ۔ ایک ذمہ دار اہلکار نے آن لائن کو بتایا ہے کہ موجودہ چیئرمین صدیق الفاروق کے مبینہ احکامات پر زیادہ تر قیمتی جائیدادوں کی لیز خفیہ سودوں کے ذریعے آگے بڑھا دی گئی ہے اور اس سال متروکہ وقف املاک کی ملکیت قیمتی رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کے کرائے بھی دانستہ نہیں بڑھائے اور پرانے کرایوں پر ہی اکتفا کیا گیا حالانکہ کرائے بڑھانے سے متروکہ وقف املاک کو سالانہ کروڑوں روپے کا فائدہ ہو سکتا تھا علاوہ ازیں حال ہی میں راولپنڈی ڈویژن اور لاہور ڈویژن کے علاوہ کئی بڑے شہروں میں چیئرمین کے احکامات پر قیمتی جائیدادیں کوڑیوں کے بھاؤ من پسند افراد کو الاٹ کر دی گئی ہیں اسی طرح متروکہ وقف املاک میں نئی تقرریاں بھی پیسے لے کر جا رہی ہیں اس حوالے سے متروکہ وقف املاک کے ایک عہدیدار نے آن لائن کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ متروکہ وقف املاک کے معاملات کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں جو ماضی میں جو ہوتا رہا ہے وہ اب بھی ہو رہا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.