چارسدہ یونیورسٹی حملہ، ای ڈی اوایجوکیشن لاہور نے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں

جمعرات 21 جنوری 2016 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) چارسدہ میں یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد ای ڈی اوایجوکیشن لاہور نے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

(جاری ہے)

ناقص سیکورٹی انتظامات والے سکولوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مانیٹرنگ ٹیم میں 6ای اوز، 6ڈی ای اوز، 10ڈپٹی ڈی اوز اور43اے ای اوز شامل ہیں۔یہ افسران اپنی حدود کے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کا معائنہ کریں گے اور روزانہ کی بنیادپر اپنی رپورٹ ای ڈی او ایجوکیشن کو ارسال کریں گے ۔