فیصل آباد، لاؤ سپیکر کا استعمال ،تقاریر میں نازیبا الفاظ کا استعمال ،2 خطیبوں کیخلاف مقدمہ

جمعرات 21 جنوری 2016 17:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) آپس میں ایک دوسرے کیخلاف تقاریر کرنیوالے دو مقررین مقدمہ کی زد میں آگئے ،آن لائن کیمطابق تھانہ رڈالہ میں اے ایس آئی منظور حسین نے استغاثہ دیا تھا کہ چک 278گ ب کے دو خطیبوں مولانا طاہر چوہدری اور مولانا شوکت علی نے ایک دوسرے کیخلاف لاؤڈ سپیکر استعمال کرتے ہوئے تقاریر کیں اور نازیبا الفاظ استعمال کئے ، جس سے علاقہ میں فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی پھیلنے کا خادشہ ہے جس پر پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے دونوں مقررین کیخلاف لاؤڈ سپیکر کا ناجائز استعمال کرنے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :