فیصل آباد،گیس لیکج کے باعث آگ لگنے کی وجہ سے میاں بیوی جھلس گئے

جمعرات 21 جنوری 2016 16:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) گیس لیکج کے باعث آگ لگنے کی وجہ سے میاں بیوی جھلس گئے تفصیلات کے مطابق مہندی محلہ پھاٹک گلی نمبر3جھمرہ روڈ کے رہائشی 50سالہ محمد محمود کے گھر گیس لیکیج کی وجہ سے گیس بھر گئی تھی جس پر دوپہر کے وقت محمد محمود کی بیوی رفعت نے چولہا جلانے کے لئے ماچس جلائی تو ایک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر دونوں میاں بیوی بری جھلس گئے ، دونوں جھلسنے والے میاں بیوی کو ریسکیو 1122نے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :