فیصل آباد،لومیرج کرنیوالے نوجوان کا پراسرار قتل،بیوی لاپتہ ، گھر میں موجود جواں سالہ خاتون شدید زخمی

جمعرات 21 جنوری 2016 16:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) لومیرج کرنیوالے نوجوان کا پراسرار قتل ،بیوی لاپتہ ، گھر میں موجود جواں سالہ خاتون شدید زخمی ، آن لائن کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر78ر ب کے رہائشی محمد رفیق نے کچھ عرصہ قبل ہی مریم بی بی سے لومیرج کی تھی ، رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر محمد رفیق کو کلہاڑیوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ گھر میں ہی موجود خاتون 35سالہ فوزیہ بی بی دختر قادر بخش کو شدید زخمی کر دیا ، اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پویلس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ زخمی خاتون کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے ، محمد رفیق کی بیوی مریم بی بی تاحال لاپتہ ہے جس کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔

متعلقہ عنوان :