ٹنڈو الہ یار، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ایس ایس پی شاہجہان پٹھان کا کارنامہ ہے، عبدالماجد شیدی

جمعرات 21 جنوری 2016 16:54

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) اہلسنت والجماعت ٹنڈوالہیار سٹی کے صدر عبدالماجد شیدی نے کہا ہے کہ ٹنڈوالہیار میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ایس ایس پی شاہجہان پٹھان کا کارنامہ ہے جسے ٹنڈوالہیار کے شہری مدتوں یا د رکھیں گے منشیات نے نوجوان نسل کو تباہ کیا ہے منشیات کی لعنت کی وجہ سے کئی گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوئے منشیات فروشی کی لعنت میں ملوث افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں اچھے کاموں کی ہمیشہ تعریف کی اب بھی منشیات کے خاتمے کے لئے ٹنڈوالہیار کی انتظامیہ کے ساتھ ہیں عبدالماجد شیدی نے مزید کہا کہ ٹنڈوالہیار شہرکے باسیوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے شہر کی عملی ترقی کے لئے سیاسی و مذہبی جماعتوں ،سول سوسائٹی اور میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا اہلسنت والجماعت شہر کی ترقی کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی سوئی گیس کے پریشر بڑھانے کے نام پر سوئی سدرن گیس والوں نے شہر میں جگہ جگہ گڑھے کھود دئیے ہیں لیکن گیس کا پریشر جوں کا توں ہے گیس کا پریشر نہ بڑھا تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :