کراچی، شوہر کو قتل کرنیوالی ملزمہ ساتھیوں سمیت پولیس کے حوالے

جمعرات 21 جنوری 2016 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) مقامی عدالت نے سابق شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو ساتھیوں سمیت ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

سابق شوہر کوقتل کرنے والی ملزمہ کرن کو دیگر 4 ساتھیوں شاہ میر، دانش، وقار اور شہروز کے ہمراہ مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ملزمان نے 16 جنوری کو زمان ٹاون میں عمیر کو قتل کردیا تھا جس کے تحت ملزمان کے خلاف تھاناکورنگی انڈسٹریل ایریا میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔عدالت نے پانچوں ملزمان کو 23 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :