وسیم اختر کیخلاف ہرجانے کے دعوی،سماعت 15 مارچ کو ہوگی

جمعرات 21 جنوری 2016 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رہنما وسیم اختر کے خلاف رینجرز کی جانب سے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے لیے 15 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے وسیم اختر کے خلاف 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کیا گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وسیم اختر نے رینجرز پرقربانی کی کھالیں چھیننے کا جھوٹا اور بے بنیاد الزام لگایا۔

ان کے اس بیان سے سے رینجرز جیسے قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔دوران سماعت وسیم اختر کی جانب سے محفوظ یار خان ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرایاگیا۔عدالت نے وسیم اختر کے وکلا کوجواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔ -

متعلقہ عنوان :