کراچی:پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی ، 15 ملزمان گرفتار

جمعرات 21 جنوری 2016 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سنگین جرائم میں ملوث ملزم سمیت 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹیکسی سے ستر کلو منشیات برآمد کر لی۔ ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہوا۔نبی بخش پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ملزم محمد آصف کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

شیریں جناح کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں کچھ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کاروائی کے دوران دو پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ماڑی پور روڈ کلری میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ٹیکسی سے ستر کلو منشیات برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص کامران زخمی ہو گیا۔ جسے قریبی اسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا۔