چوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کا سانحہ چارسدہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جمعرات 21 جنوری 2016 16:39
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے کارکنوں نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،دہشت گردوں کے خلاف اور سکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ جمعرات کے روز پارٹی دفتر جو ہر ٹاؤن میں ہونیوالے مظاہر ے میں چوہدری سرورکے علاوہ مر کزی راہنما عند لیب عباس ‘محمد فضیل آصف ‘فیاض احمد بھٹی ‘رانا اعجاز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پر شر کاء نے بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے اور دہشت گردوں کے خلاف اور شہداء کے حق میں بھی شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ باچاخان یونیورسٹی اور دہشت گردی کے دیگر واقعات کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی جاری جنگ کی کا میابی کیلئے بھی دعا کی گئی تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کہا کہ قومی ایکشن پلان پر عملددرآمد کی وجہ سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو چکی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت دہشت گردوں کو شکست سے نہیں بچا سکتی انکو ہر صورت اپنے انجام کو پہنچا ہو گا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کے شورشرابے میں مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کی منظوری
-
عطاتارڑ کی این ای127،سمیع اللہ خان کی پی پی 145سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پاکستان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کردی
-
توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کی جانب مارچ کریں،حماس
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
-
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.