تحر یک انصاف کے کارکنوں کا سانحہ باچا خان یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 21 جنوری 2016 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کا سانحہ باچا خان یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘دہشت گردوں کے خلاف اور سیکورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ جمعرات کے روز پارٹی دفتر جو ہر ٹاؤن میں ہونیوالے مظاہر ے میں چوہدری سرورکے علاوہ مر کزی راہنما عند لیب عباس ‘محمد فضیل آصف ‘فیاض احمد بھٹی ‘رانا اعجاز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پر شر کاء نے بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے اور دہشت گردوں کے خلاف اور شہداء کے حق میں بھی شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ باچاخان یونیورسٹی اور دہشت گردی کے دیگر واقعات کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی جاری جنگ کی کا میابی کیلئے بھی دعا کی گئی تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کہا کہ قومی ایکشن پلان پر عملددرآمد کی وجہ سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو چکی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت دہشت گردوں کو شکست سے نہیں بچا سکتی انکو ہر صورت اپنے انجام کو پہنچا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور دہشت گردوں نے یونیورسٹی پر حملہ کر کے دراصل علم کی شمع کو بجھانے کی کوشش کی ہے مگر وہ اپنے عزائم میں ناکام ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کا میابی کے بغیر پاکستان میں ترقی وخوشخالی اور امن کاقیام ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان قومی امنگوں کی ترجمانی ہے اور پاکستان کا ہر فرد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا میاب ہوگی اور ملک سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دہشت گردی کا مکمل صفایا ہو جا ئیگا اور ملک میں امن قائم ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :