بھارتی وزیردفاع کی دھمکیاں ، دہشت گردی کے واقعہ کے بعد بھارت پر عالمی پابندیاں لگنی چاہیے،پاکستان کو معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاناچاہیے اوربھارتی وزیردفاع کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے،بھارت،افغانستان اورتحریک طالبان پاکستان آپس میں ملے ہوئے ہیں،تحریک طالبان پاکستان بھارت کا پٹھو ہے،اگرکسی پاکستانی وزیر نے کسی یورپی ملک کو دھمکی دی ہوتی تو اب تک پاکستان پر پابندیاں لگ جاتیں‘پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 21 جنوری 2016 16:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیردفاع کی پاکستان کے خلاف دھمکیوں کے بعد دہشت گردی کے واقعہ کے بعد بھارت پر عالمی پابندیاں لگنی چاہیے،پاکستان کو معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھاناچاہیے اوربھارتی وزیردفاع کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے،بھارت،افغانستان اورتحریک طالبان پاکستان آپس میں ملے ہوئے ہیں،تحریک طالبان پاکستان بھارت کا پٹھو ہے،اگرکسی پاکستانی وزیر نے کسی یورپی ملک کو دھمکی دی ہوتی تو اب تک پاکستان پر پابندیاں لگ جاتیں۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ بھارتی وزیردفاع نے پاکستان پر پٹھان کوٹ حملے کا غلط الزام لگا کر دھمکی دی تھی کہ پاکستان کو تکلیف دیں گے،دہشت گردی کی دھمکی چاہے القاعدہ یاکسی دہشت گردی تنظیم نے دی ہو یا بھارت نے کوئی امتیاز نہیں ہوناچاہئے۔(جاری ہے)
پاکستان کے قانون کے مطابق بھارتی وزیردفاع کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،عالمی برادری کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،عالمی برادری کو بھارت پر پابندیاں لگائی چاہیے۔
بھارت، افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان ملے ہوئے ہیں اورتحریک طالبان پاکستان بھارت کا پٹھو بن چکی ہے،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرارہاہے،جس طرح بھارتی وزیردفاع نے پاکسان کو دھمکی دی اورپھر دہشت گردی کاحملہ ہوااس طرح کی اگر کوئی پاکستانی وزیرکسی یورپی ملک کو دھمکی دیتااب تک پاکستان پرپابندیاں لگ چکی ہوتیں۔پاکستان بھارتی وزیردفاع کی دھمکی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے،دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا کے عوام نے دی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.