جیکب آباد : بجلی کا بریک ڈاون گڈو پاورپلانٹ کے مین ٹرانسفامر میں‌آگ لگنے کے باعث ہوا، فائر بریگیڈ روانہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 16:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء) : ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ گڈو پاور پلانٹ کے مین ٹرانسفارمر میں ہوئی آتشزدگی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گڈو پاور پلانٹ کے 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کے مین ٹرانسفامر ٹی تھری میں آگ لگ گئی جس کے باعث اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور ، ملتان اور گوجرانوالہ کے فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ فنی ماہرین کی ایک ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا جو فیڈرز کی بحالی کا کام جلد ہی شروع کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاور اسٹیشنز میں فنی خرابی کے باعث رواں ہفتے ایک بریک ڈاؤن ہو چکا ہے

متعلقہ عنوان :