چارسدہ یونیورسٹی کے بہادر ڈرائیور نے موت کی پرواہ کیے بغیر حملے کے وقت طالبات کو یونیورسٹی سے باہر نکالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 جنوری 2016 16:06

چارسدہ یونیورسٹی کے بہادر  ڈرائیور  نے موت کی پرواہ کیے بغیر حملے کے ..

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2016ء): باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے دوران پارکنگ اسٹینڈ پر گاڑی صاف کرتے ڈرائیور اکرام نے طالبات کی زندگیاں بچا کر اپنی دلیری ثابت کی اور چارسدہ کا ہیرو بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اکرام اپنی گاڑی صاف کر رہا تھا کہا س نے دہشت گردوں کو یونیورسٹی میں داخل ہوتے دیکھا، دہشت گردوں سے 15 فٹ کے فاصلے پر ہونے کے باوجود بھی اکرام نے دلیری دکھائی اور ہاسٹل کی جانب بھاگ کر طالبات کو اُٹھنے اور یونیورسٹی سے نکلنے میں مدد کی۔

اکرام کا کہنا ہے کہ مجھے محض اس بات کا افسوس ہے کہ میں سوئے ہوئے طلبا کو نہیں بچا سکا۔ اکرام ایک معمولی تنخواہ لینے والا ڈرائیور ہے جس نے اپنی بہادری سے یہ ثابت کر دیا کہ ہم دہشت گردوں سے ڈر کر بیٹھنے والے نہیں بلکہ ڈٹ کر اُن کا مقابلہ کرنے والوں میں سے ہیں۔