وہاڑی‘GSMٹریولزاینڈٹوورزنامی ٹریول ایجنسی کاعمرہ زائرین کے ساتھ مبینہ دھوکہ

ایگریمنٹ پرعملدرآمدنہ کیا گیاحرمین شریفین میں کسی دوسری ایجنسی کے حوالہ کردیا‘ عمرہ زائرین کومناسک اداکرنے میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا

جمعرات 21 جنوری 2016 14:57

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)GSMٹریولزاینڈٹوورزنامی ٹریول ایجنسی کاعمرہ زائرین کے ساتھ مبینہ دھوکہ‘ ایگریمنٹ پرعملدرآمدنہ کیا حرمین شریفین میں کسی دوسری ایجنسی کے حوالہ کردیاجس نے مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں رہائش کیلئے مناسب جگہ فراہم نہ کی ضعیف العمر عمرہ زائرین کومناسک اداکرنے میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وہاڑی کے رہائشیوں مانک دین ظہیر،محمدادریس، محمد حنیف،محمدشفیق،خالدجاوید،محمدنعیم،امینہ بی بی،رشیدہ بی بی،نیامت بی بی ودیگرنے عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ مقامی ٹریول ایجنسی GSMٹریولزاینڈٹوورزکے مالک مبین رسول طورکے ذریعے عمرہ ادائیگی کیلئے ایگریمنٹ کیااورمقررہ رقم مذکورہ ٹریول ایجنسی کے مالک کواداکردی گئی ایگریمنٹ میں طے پایاکہ مکہ مکرمہ میں بیت اللہ سے اورمدینہ منورہ میں مسجدنبوی سے 600میٹرکے فاصلہ پررہائش کاانتظام ہوگالیکن جب ہم لوگ مکہ مکرمہ پہنچے توعلم ہواGSM ٹریولزاینڈٹوورزنامی ٹریول ایجنسی کاسرے سے کوئی نمائندہ ہی یہاں موجودنہ ہے ایک دوسری ایجنسی کے ایجنٹ نے بتایاکہ GSMایجنسی کے مالک مبین رسول طورنے ہمارے ساتھ ایگریمنٹ کیاہے اورہم نے آپکی رہائش وغیرہ کاانتظام کررکھاہے جب اس ایجنسی کے نمائندہ کے ساتھ رہائش گاہ پرپہنچے تووہ رہائش گا ہ مکہ مکرمہ میں بیت اللہ سے 600میٹرکئے بجائے1500میٹرکی دوری پرتھی اس پرجب ہم نے احتجاج کیاتومذکورہ ایجنٹ نے ہماری کوئی بھی بات سننے سے انکارکردیاجس پرہم نے وہاڑی میں موجودایجنسی کے مالک مبین رسول طورسے فون پررابطہ کیاتواس نے بھی ایگریمنٹ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسی جگہ رہائش کامشورہ دیاعمرہ کی ادائیگی کے بعدجب ہم مدینہ منورہ پہنچے تووہاں کی رہائش مسجدنبوی سے1800میٹرکے فاصلہ پردی گئی متاثرین نے بتایاچونکہ ہمارے ساتھ ضعیف العمرمرداورخواتین تھے رہائش گاہ دورملنے کی وجہ سے عمرہ کی ادائیگی اورمناسک اداکرنے میں ہمیں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑاواپس آکرجب ہم نے GSMٹریولزاینڈٹوورزنامی ٹریول ایجنسی کے مالک سے بات کی اورایگریمنٹ کی خلاف ورزی پراحتجاج کیاتواس نے ہماری بات سننے سے انکارکردیاانہوں وزیرداخلہ ، وفاقی وزیرمذہبی اموراور ڈی سی اوسے مطالبہ کیاہے زائرین کوپریشان کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کئے جائیں اورعوام کوان سے لٹنے سے بچایاجائے-